• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پھل فروش پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار معطل


پشاور میں پھل فروش پر تشدد کرنے والے پولیس اہل کار کو معطل کردیا گیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصار نے تشدد کی وڈیو سامنے آنے پر نوٹس لیا تھا۔

آئی جی کی طرف سے تشدد کرنے والے اہل کار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا۔

آئی جی کے پی کا کہناہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، عوام پر پولیس تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین