• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے پٹرول ایک روپے 71 پیسے، مٹی کا تیل 35 پیسے مہنگا کرنیکی سفارش

اسلام آباد(آئی این پی،ایجنسیاں)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئیں ، اتوار سے پٹرول ایک روپے71پیسے مہنگا، مٹی کا تیل35پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی۔

حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہفتہ کو (آج) کیا جائے گا،پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اکہتر پیسے فی لٹر اضافہ تجویزمٹی کے تیل کی قیمت میں پینتیس پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہفتہ کو (آج) کیا جائے گانئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی ،نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔

تازہ ترین