• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل علاقوں میں کمرشلائزیشن فیس غیر قانونی ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نے ایل ڈی اے کی جانب سے کمرشلائزیشن اور تغیر فیس وصولی کیخلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایل ڈی اے کاکمرشل علاقوں کسی بھی جائیداد کے تغیر یا کمرشلائزیشن کیلئے فیس مقرر کرنا غیر قانونی ہے،جائیداد کی حیثیت تبدیلی کیلئے ایک بار کی فیس کا تقاضہ ایل ڈی اے ایکٹ کی دفعہ 28کے تحت جائزنہیں ،ایل ڈی اے پہلے سے کمرشل ڈکلیئرڈ علاقوں میں اخبار اشتہار کے ذریعے کنورشن فیس کا تقاضہ نہیں کر سکتا،ایل ڈی اے کا مقصد ہی یہ ہے کہ وہ حکومتی اداروں کیساتھ مل کر ماسٹر پلان اور سالانہ ترقیاتی پروگرامز بنائے،عدالت نے ایل ڈی اے کی جانب سے گلبرگ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ،گلشن راوی مین بلیوارڈ، اقبال ٹاؤن، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں کی پراپرٹی پر کمرشل فیس وصولی غیرقانونی قرار دیدی،عدالت نے 2014 سے 2020 تک کمرشل فیس کیخلاف دائر 90درخواستوں پر25 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

تازہ ترین