• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹراپارٹی انتخاب تحریک انصاف کے آئین کا کلیدی حصہ ہے،سیکرٹری اطلاعات

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں انٹراپارٹی انتخاب متعارف کروانے والی جماعت ہے، انٹراپارٹی انتخاب تحریک انصاف کے آئین کا کلیدی حصہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخاب ہی نہیں کروائے بلکہ ان کے انعقاد کے نظام میں جدت اور شفافیت کا بھرپور اہتمام کیا۔ انتخابی قوانین کے تحت سیاسی جماعتیں پانچ سال کے عرصے میں انٹراپارٹی انتخاب کروانے کی پابند ہیں۔ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخاب کی معیاد مکمل ہونے میں کم و بیش ایک سال کا عرصہ باقی ہے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں اور اسے قانون کی روشنی میں پرکھ کر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید