• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ اقلیتی ونگ کے عہدیداروں کی منظوری

پشاور( جنگ نیوز) پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ اقلیتی ونگ کے صوبائی کابینہ اور ڈویژن عہدیداروں کی منظوری دی گئی۔ پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طماش کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ صدر محمد ہمایوں خان جنرل سیکرٹری شجاع خان نے کابینہ کے باہمی مشاورت سے اقلیتی ونگ کے صوبائی کابینہ کے ناموں کی منظوری دے دی گئی جس میں ناصر بھٹی سینئر نائب صدر،جمیل بھٹی نائب صدر،امراویناش ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، دیارام خان جائنت سیکرٹری،یوسف جارج سیکرٹری فنانس، تارہ چند افس سیکرٹری، ثاقب رشید ڈپٹی سیکرٹری جنرل،القہ جوگئی نائب صدر دوم صائمہ شہزاد نائب صدر سوم ایاز کمار نائب صدر چار منتخب کرلیئے گئے۔کرامت غوری ڈسٹرکٹ پشاور صدر، راہول کمار جنرل سیکرٹری، مائیکل طارق سیکرٹری اطلاعات جبکہ منیر مسح کو پشاور ڈویژن کا صدر وقار مسح ڈویژن جنرل سیکرٹری اور سمسون مسح کو ڈویژن سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید