• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت پر فراہمی میں ناکام


حکومت چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت پر فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت 88 روپے ہے۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور میں یہ 110 روپے کلو میں بک رہی ہے۔

ادھر سیالکوٹ، فیصل آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 105 روپے ہے۔

دوسری طرف سرگودھا، سکھر، خضدار میں چینی کی 104 روپے فی کلو میں فروخت ہوری ہے۔

کراچی سے خیبر تک جہاں بھی جائیں، ملک میں چینی کہیں بھی سرکاری نرخ 88 روپے کلو میں دستیاب نہیں۔

تازہ ترین