• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کو پنجاب میں پانچ سال پورے کرنے چاہئیں، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال پنجاب کے عوام عثمان بزدار سے تاحال ناخوش، وجہ کیا ہے؟ ۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عثمان بزدار کو پنجاب میں پانچ سال پورے کرنے چاہئیں، ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی خدمت کرے کراچی ضرور انہیں ووٹ دے گا۔

پاکستان میں کارکردگی پر بھی ووٹ ملتے ہیں۔

ارشا دبھٹی نے کہا کہ پنجاب کے عوام بیڈ گورننس، بری کارکردگی اور خراب تاثر کی وجہ سے عثمان بزدارسےناخوش ہیں، تعجب ہے سروے صرف 46فیصد لوگوں کو عثمان بزدار سے ناخوش بتارہا ہے۔

میرے خیال میں 96فیصد لوگ عثمان بزدار سے ناخوش ہوں گے۔

پاکستان میں ووٹ کارکردگی پر نہیں پڑتے ہیں، انسانی حقوق اگر اب بھی ظاہر جعفر کو انسان سمجھتے ہیں توا س ملک کا اللّٰہ ہی حافظ ہے، میں نے ایک دفعہ وزیراعظم کو پنجاب میں تبدیلی کیلئے کہا تو مجھے کہا بندہ ڈھونڈیں۔

دوسری دفعہ کہا تو غصے سے کہا کیا تجھے لگادوں، اپوزیشن تو دعائیں مانگتی ہے کہ عثمان بزدار پانچ سال کی اپنی مدت پوری کریں، عثمان بزدار کو پی ٹی آئی کا سمجھنے والوں کو سلام کرتا ہوں۔

تازہ ترین