• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنو عی مہنگائی پیدا کرنیوالوں سے نر می نہ بر تی جائے، کمشنر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ منڈی میں لگنے والی بولی کے عمل میں ما ر کیٹ کمیٹی ممبران اور انتظامیہ افسران کی شر کت کو یقینی بنائیں۔ڈسٹر کٹ پرا ئس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس مہینے میں کم ازکم دوبار ضرور بلایا جائے تا کہ قیمتوں کو ما نیٹر کیا جاسکے۔ ذخیرہ اندوزی کے ذ ر یعے مصنوعی مہنگائی پیدا کر نے والوں سے کو ئی نر می نہ بر تی جائے۔ کمشنر کو پرا ئس کنٹرول کے ضمن میں کئے جا نے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں ضلع بھر میں کل 978چھا پوں کے دوران 69خلاف ورزیاں ر پو رٹ ہو نے پر مجموعی طو ر پر156500 روپے کے جر مانے اور گرا نفرو شوں کی گر فتار یا ں عمل میں لا ئی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کے عملہ نے صدر سب ڈو یژن اور ائر پو رٹ کی حدود میں 44چھاپوں کے دوران05 خلاف ورزیوں کی مد میں 27000روپے جر ما نہ کیا، نو شین اسرار اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ) نے کینٹ سب ڈو یژن میں 90چھاپوں کے دوران چھ خلاف ورزیوں کی مد میں بائیس ہزار روپے جر ما نہ کیا۔ وقا ص سکندری اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) نے سٹی سب ڈو یژن میں 173 چھاپوں کے دوران12 خلاف ورزیوں کی مد میں 40500روپے جر ما نہ کیا، رمیشاء جا وید اسسٹنٹ کمشنر (کلر سیداں) نے اپنے عملے کے ہمراہ تحصیل کلر سیداں میں 103 چھاپوں کے دوران آٹھ خلاف ورزیوں کی مد میں 7000روپے جر ما نہ ، یاسر رضوان اسسٹنٹ کمشنر (کہوٹہ) اور ان کے عملے نے 64 چھاپوں کے دوران 3خلاف ورزیوں کی مد میں 2000روپے جر ما نہ، اسسٹنٹ کمشنر (ٹیکسلا) شہزاد محبوب کی جا نب سے تحصیل میں 157 چھاپوں کے دوران 13 خلاف ورزیوں کی مد میں 20000روپے جر ما نہ ، اسسٹنٹ کمشنر (گو جر خان) غلام سرور کی جا نب سے 182چھاپوں کے دوران آٹھ خلاف ورزیوں کی مد میں 21000روپے جر ما نہ، اسسٹنٹ کمشنر (مری) محمد اقبال کی جا نب سے 87چھاپوں کے دوران7 خلاف ورزیوں کی مد میں 6000روپے جر ما نہ کیا گیا۔
تازہ ترین