• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کسی کی جاگیر نہیں‘شریف برادران کے سپاہی ہیں‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کارکنوں کی جماعت ہے نام نہاد اورکاغذی لیڈروں کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا، پارٹی کسی کی جاگیر نہیں پارٹی کے لیڈر شریف برادران ہیں،ان کے علاوہ ہم کسی کو نہیں مانتے ۔ گزشتہ دوسالوں کی طرح 14اگست کا پروگرام کوئٹہ اور پشین ناناصاحب میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن میں کسی قسم کی گروہ بندی اور پسند وناپسند کی کوئی گنجائش نہیں ۔صدر سے لیکر ایک ایک یونٹ کے ورکر تک سب نواز شریف اورشہباز شریف کے سپاہی ہیں۔ 14اگست کے پروگرام میں مرکزی سیکرٹری جنرل مہمان خصوصی ہونگے پارٹی ورکر خاص کر کوئٹہ ڈویژن کے ساتھیوں کو کسی طرح اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا ۔درایں اثناء پارٹی کے سینئر نائب صدر حاجی عرض محمد بڑیچ سے بذریعہ ٹیلی فون ان کے ماموں زاد بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔
تازہ ترین