• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان افغان امن عمل سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں، اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان افغان امن عمل سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں وہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تبدیل نہ ہونے تک امن عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔

اشرف غنی نے کابینہ کے پہلے ڈیجیٹل اجلاس میں اظہارِخیال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اگلے چھ ماہ میں تبدیل ہوجائے گی اور افغان شہروں کی سلامتی ان کی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے، وہ امن نہیں چاہتے یا تو ملک کی ترقی نہیں چاہتے اور طالبان نے باغی گروپوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی۔

افغان صدر نے کہا کہ طالبان ہمارے لیے ماضی جیسا مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین