ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نجمہ پروین آج صبح ایکشن میں ہوں گی۔
ویمنز کی 200 میٹر ریس کی ہیٹس ایکشن میں حصہ لیں گی، اسپرنٹر نجمہ پروین کا 200 میٹر میں پرسنل بیسٹ 23.69 سیکنڈز ہے۔
نجمہ پروین دوسری مرتبہ اولمپکس میں شریک ہیں۔
سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان نے نیتن یاہو پر تنقید کی ہے۔ تل ابیب میں اسرائیلی رہنما کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے مضبوط کر دیا ہے۔
وفاقی وزراء نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم نے درخواست کی کل سے اسلام آباد میں دنیا بھر سے مہمان آرہے ہیں۔
کراچی وسطی میں لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے، پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سعودی عرب پہنچ گئے۔ ریاض سے خبر ایجنسی کے مطابق کیئر اسٹارمر نے کنگ فہد ایئر بیس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی ہوگئی ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ وقتی طور پر ٹل گئی ہے، جنگ بندی پہلا قدم ہے،ہماری منزل پائیدار امن ہے۔
پاکستانی فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ جنگ بندی انسانیت کی جیت ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے بیٹر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ایونٹ نے ان کے کیریئر کو نئی سمت دی ہے اور وہ اپنی ٹیم کے لیے ایک اور ٹرافی جیتنے کے خواہاں ہیں۔
حامد میر نے بھارتی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے واضح انداز میں کہا کہ پاکستان نے ایک خودمختار اور فعال ثالث کا کردار ادا کیا۔
ایم بی بی ایس کیلئے کم از کم پاسنگ مارکس 52 فیصد اور بی ڈی ایس کیلئے 47 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
ترک صدر نے خلیج میں تباہ کن تنازعے کے خاتمے کیلئے کوششوں پر شہباز شریف کی جرات مندانہ اور بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ آمنے سامنے مذاکرات جلد شروع ہوں گے، ہوسکتا ہے جے ڈی وینس سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایران بات چیت میں شریک نہ ہوں۔
جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ اور سائوتھ کے اداکار پون کلیان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں گزشتہ برس لگنے والی آگ میں ان کے بیٹے مارک شنکر بال بال بچے تھے، واقع کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔ اپنے بڑے بیٹے اکیرا نندن کو 22ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے بعد انالیزا نیوا نے اپنے بیٹے مارک شنکر پوانووچ کے بارے میں بھی بات کی۔
بھارتی اداکار اور سیاستدان تھلاپتی وجے نے سیاسی مخالفین پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 15 ویں میچ میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔