کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔
سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق اس واقعے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر اسپتال پہنچ کر چل بسا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے زخمی شخص پر فائرنگ بھی کی تھی۔ پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مقتولہ لطیفہ خاتون اور نصراللہ نے چار مہینے قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیشی حکام اور رینجرز موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔