• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 10میں گھر کی سیڑھی سے گر کر 32سالہ کلثوم زوجہ نظام جاں بحق ہوگئی ، ہاکس بے کےقریب بے نظیر اسکیم کے پاس ندی میں نہاتے ہوئے 25سالہ اوید ڈوب گیا، ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں نے لاش نکال کرسول اسپتال منتقل کی، ہجرت کالونی سے 48سالہ شخص کی لاش ملی، فوری شناخت اور وجہ موت کا تعین نہ ہو نے پر لاش سرد خانے منتقل کردی گئی،بلدیہ اسپارکوروڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے 3سالہ حمزہ جاں بحق ہوگیا، اہل خانہ کا کہنا تھاکہ ہوٹل کے قریب کھمبے میں گیس کے میٹر سے بچے کو کرنٹ لگا ۔

تازہ ترین