• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن نافذ کرکے کراچی دشمنی کا ثبوت دیا گیا، شہزاد قریشی

کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے سندھ میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں لاک ڈاؤن نافذ کرکے کراچی دشمنی کا ثبوت دیا ہے، سندھ حکومت غریبوں کو گھروں میں بند کرکے فاقہ کشی میں مبتلا کرنا چاہتی ہے، لاک ڈاؤن کی سختیوں سے غریبوں اور تاجروں کے معاشی قتل عام کا آغاز ہوگیا ہے، شہزاد قریشی نے کہا کہ شہر اور شہریوں کے کاروبار کو بند کرنے کے شاہی حکم سے عوام کو فائدہ نہیں نقصان ہورہا ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ یہ لاک ڈاؤن بھوک کے بحران کو مزید گھمبیر بنا دے گا جس سے غریب طبقہ براہ راست متاثر ہوگا، شہزاد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے تاجر بھی سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کی سختی سے مخالفت کرچکے ہیں، اس وبا کے پھیلا ؤ کو روکنے کیلئے ویکسی نیشن کیلئے جارحانہ مہم نہ چلائی جائے، ہمیں لاک ڈاؤن کرنے کی بجائے کورونا کیسز کی تعداد کو کم کرنے کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ پی ٹی آئی کے ممبر سندھ اسمبلی نے درخواست کی کہ سندھ میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویکسی نیشن کی جائے اور عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا پابند بنایا جائے۔

تازہ ترین