• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر کے نواحی علاقے ‎سانگی میں جتوئی اور جاگیرانی قبائل میں جاری تنازعے کا تصفیہ ہوگیا، دونوں قبائل پر مجموعی طور پر 31 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کیا گیا، تصفیے کے بعد فریقین شیر و شکر ہوگئے، ‎سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل کے علاقے سانگی میں جتوئی اور جاگیرانی قبائل کے درمیان جاری خونی تنازعہ کا تصفیہ سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوا جس کی سربراہی سابق صوبائی وزیر میر عابد حسین جتوئی ، سردار شمشاد سندرانی نے کی اجتماع کے دوران دونوں فریقین کے بیانات سنے گئے اور ان کی روشنی میں فیصلہ سنایا گیا جس کے تحت جاگیرانی قبیلے پر جتوئی قبیلے کے افراد کی تذلیل کرنے اور لوگوں کو زخمی کرنے پر مجموعی طور پر سترہ لاکھ روپے اور جتوئی قبیلے پر جاگیرانی برادری کے افراد کی تذلیل کرنے اور زخمی کرنے پر مجموعی طور پر 14 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کیا گیا ۔

تازہ ترین