• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورازم ہائی وے پر اہل کہوٹہ کے تحفظات‘ منتخب نمائندوں نے چپ سادھ لی

راولپنڈی (راحت منیر‘ اپنے رپورٹر سے) ٹورازم ہائی وے پر اہل کہوٹہ کے تحفظات کے حوالے سے انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے چپ سادھ لی۔ جبکہ کہوٹہ والوں نے وزیراعظم کو بھی متبادل روٹس کی تجاویز بھجوائی ہیں۔ جس میں موجودہ متوقع روٹ کے متبادل تجاویز دی گئی ہیں۔ جس سے لاگت اور فاصلہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ کہوٹہ شہر بھی مین سٹریم میں شامل ہوجائے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بھجوائی جانے والی تجاویز میں تصاویر بھی شامل ہیں اور کہا گیا ہے کہ متبادل تجویز پر عمل کرنے سے فاصلہ 58کی بجائے 34کلو میٹر رہ جائے گا جبکہ 998ملین روپے کی بچت ہوگی۔ سیاحتی مراکز سے بہتر رسائی کے ساتھ ساتھ کہوٹہ میں اقتصادی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔
تازہ ترین