• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر بیوی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک کر فرار‘ خاتون شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شوہر نے جھگڑے کے بعد اپنی جواں سال بیوی کو گھر کی تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔ 26سالہ دو بچوں کی ماں پڑوسیوں کے صحن میں جاگری جس سے اس کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ تھانہ پیرودھائی کو آل حسن نے بتایا کہ عمران نے ایک عورت کو اپنے گھر کی بالائی منزل سے نیچے دھکا دے دیا جس سے دیوار کی کچھ اینٹیں اور وہ عورت مرتاض حیدر کے گھر کے صحن میں گر کر شدید زخمی ہوگئی۔
تازہ ترین