• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کیلئے سب کچھ قربا ن کرنا سعادت سمجھتے ہیں،علماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی )7ستمبر مینار پاکستان تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ سعدی پارک مزنگ لاہور کا اجلاس مولانا مفتی محمداحسن کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالرحیم،پیررضوان نفیس، مولانا مفتی مختار احمد، مولانا عبدالنعیم، حافظ نصیراحمد احرار، مولانا محمدزبیر، مولانا عبدالعزیز، قاری غلام یاسین، مولانا عبدالوحید، مفتی محمدساجد لاہوری مولانامحمدعثمان د ودیگر کارکنان، عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 7ستمبر بروز ہفتہ کی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کا جائزہ لیاگیا اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ علماء کرام نے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ آئے روزیورپی یونین، امریکہ اور یہودوہنود کی طرف سے منکرین ختم نبوت کی بے جا حمایت کرتے رہتے ہیں ۔ اجلاس میں ختم نبوت نبوت کانفرنس کی تیاری کا بھرپور عزم اور ارادہ کیا گیا اور اس حوالہ سے مختلف پروگرام تشکیل دیے گئے۔
تازہ ترین