• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے، سعید غنی


صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ عمران خان بھی آجائیں سندھ فتح نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وفاق لاک ڈاؤن کے معاملے پر محض سیاست کررہا ہے، پی ڈی ایم حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کےدو ایم پی ایز پیپلز پارٹی کےساتھ رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے دونوں ممبر صوبائی اسمبلی اپوزیشن کو چھوڑ چکے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے پی ٹی آئی کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی پی پی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، جی ڈی اے کے سندھ کےممبرز بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

انہوں نے یہ کہا کہ سازش کے ذریعے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے دور کیا گیا۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے، حکومت افغان مسئلے پرسیاسی جماعتوں کواعتماد میں نہ لے کرغلطی کررہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید