• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او کارروائی کرسکے گا، سندھ حکومت


سندھ حکومت نے کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سندھ حکومت کے اختیار کے بعد ایس ایچ او دکانوں، صنعتوں، دفاتر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرسکے گا۔

حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس انسپکٹر اور ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3 کے تحت کارروائی کرسکیں گے۔

پولیس انسپکٹر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نوٹس کا اجراء اور ہدایات دے سکیں گے۔

تازہ ترین