• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا افغان پناہ گزینوں کے لیے نیا مہاجرین پروگرام شروع کرنے کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ نے افغان پناہ گزینوں کے لیے نیا افغان مہاجرین پروگرام شروع کرنے کااعلان کردیا اور کہا کہ افغانستان میں طالبان کے بڑھتے ہوئے تشدد کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس پروگرام میں افغانستان میں امریکی فنڈڈ پراجیکٹس، غیرملکی این جی اوز اور غیرملکی میڈیا کیلئے کام کرنے والے درخواست دے سکیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسپیشل امیگریشن ویزا پروگرام کیلئے اہلیت نہ رکھنے والے افغانو ں کو بھی آبادکاری کا موقع دیا جائے گا۔

اس سے قبل جو بائیڈن انتظامیہ کے عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکا نیا افغان مہاجرین پروگرام شروع کررہا ہے۔ امریکی فنڈڈ پراجیکٹس، غیرملکی این جی اوز اور غیرملکی میڈیا کیلئے کام کرنے والے افغان اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔

درخواست دہندگان کو امریکی ایجنسیوں، سینئر امریکی حکام اور غیرمیڈیا آؤٹ لیٹس سے ریفر کرانا ضروری ہوگا۔

تازہ ترین