• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے بعد پتہ چلا اچھا مرد مل جانا کسے کہتے ہیں، یاسرہ رضوی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ یاسرہ رضوی نے خود سے 10 سال چھوٹے شوہر اور پروڈیوسر عبدالہادی کے ساتھ شادی سے متعلق سوالوں کا جواب دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک وائرل کلپ میں یاسرہ خود سے کئی برس چھوٹے عبدالہادی کے ساتھ شادی سے متعلق سوال پر جواب دے رہی ہیں۔ یاسرہ رضوی کا کہنا تھا کہ میرے شوہر میرے بہت اچھے دوست بھی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ہادی نے بطور دوست میری زندگی کے مشکل لمحات میں میرا ساتھ دیا اور میری زندگی کا عقلمندانہ فیصلہ تھا کہ میں نے شادی کے لیے دوست کو ترجیح دی، لیکن اس شادی کے بعد مجھے سوشل میڈیا پر نامناسب لفظوں کے ساتھ پکارا گیا جس نے کافی تکلیف پہنچائی۔انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو صرف یہی کہنا چاہوں گی کہ کاش ایسے لوگوں کو شعور ہوتا اور یہ لوگ سمجھ سکتے کہ رشتے جسم سے بہت بڑے ہوتے ہیں، عالمی سطح پر ہم نے ہر چیز کو جسم، عمر اور وضع قطع تک محدود کر دیا ہے جو افسوس کی بات ہے۔ یاسرہ رضوی کا کہنا تھا کہ شادیاں تو احساس پر چلتی ہیں، دوستی پر، اعتماد پر اور ایک دوسرے کی سچائی چلتی ہیں، جتنی سچائی میری ہادی کو پتہ ہے کسی کو نہیں پتہ، اچھا مرد مل جانا کسے کہتے ہیں مجھے اب سمجھ آیا ہے۔

تازہ ترین