• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی (آئی این پی) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے یادگار کامیڈی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کوطبیعت شدید ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔اداکار و میزبان خالد ملک نے اپنی ایک اسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ کی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی۔اداکار خالد ملک نے انسٹاگرام پر دردانہ بٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ انہیں جلد شفا دے۔ اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ آرٹسٹ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔

تازہ ترین