• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھلیٹکس فیڈریشن نجمہ پروین کو اولمپکس میں بھیجنے کے خلاف تھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپکس میں مایوس کن کارکرد گی دکھانے والی ایتھلیٹ نجمہ پروین کے بارے میں دلچسپ اور حیران کن حقائق سامنے آنے ہیں۔ پانچ جولائی کو پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے غیرسنجیدہ رویے اور فٹنس پر شکوک ظاہر کرتے ہوئے اسپورٹس بورڈ کو خط لکھا تھا کہ انہیں اولمپکس میں نہ بھیجا جائے۔ لیکن پی ایس بی نے خط نظر انداز کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شادی کے بعد نجمہ نے رابطے ختم اور ٹریننگ کو نظر انداز کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اسپورٹس بورڈکو لکھا تھا کہ نجمہ کی تیاریاں مناسب نہیں ہیں ، پی او اے کی جانب سے کوچ تبدیل کرنے کا بھی ذکر خط میں موجود ہے۔ فیڈریشن کی درخواست پر پی ایس بی نے کوچنگ سنٹر لاہور میں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا ۔ لیکن وہ متعدد بار رابطے کے باوجود نہ آئیں ۔ پی ایس بی کی جانب سے رابطے پر ان کے ادارے واپڈا نے بتایا کہ نجمہ فیصل آباد میں ڈیپارٹمنٹ کے کوچ کی زیر نگرانی ٹریننگ کر رہی ہے۔ نامزد کردہ کوچ کو تبدیل کرنا فیڈریشن کے آئین کی خلاف ورزی تھی ۔ نجمہ نے2019 سائوتھ ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ نجمہ پروین کا نام اولمپکس کی فہرست سے ڈراپ کر دیا گیا تھا تاہم پی او اے من پسند کوچ کی وجہ سے ایتھلیٹ کو بھیجنے میں دلچسپی رکھتی تھی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن فیڈریشن کے معاملات میں غیر ضروری مداخلت کرتی ہے ۔ پی او اے نے ذاتی دلچسپی سے ایتھلیٹ کا نام دو فہرست میں شامل کرایا۔

تازہ ترین