• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی میں غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے کیلئے کارروائی کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی ہدایت پر ضلع وسطی کے تمام زونز میں غیر قانونی اشتہارات کو ہٹانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پبلک پراپرٹی پر نصب کئے جانے والے تمام غیر قانونی اسٹیمرز،سائن بورڈزبل بورڈزسمیت اشتہاری مواد کی تفصیلات حاصل کیں جبکہ ضلع وسطی محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے عملے کو ایسے تمام غیر قانونی اشتہارات کو فوری طورپر ہٹانے کی ہدایت جاری کی جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے زمرے میں آتے ہیں ضلع وسطی کے مختلف ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر ز نے اپنے اپنے سب ڈویژن میں گزشتہ رات غیر قانونی اشتہارات کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی نگرانی کی آپریشن کے دوران بس اسٹاپ،فلائی اوورز اور اہم شاہراؤں پر لگے غیر قانونی اشتہارات کو ہٹایا گیا۔

تازہ ترین