• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزا کیخلاف شمیم احمد ایڈووکیٹ کی اپیل منظور، سیشن عدالت کا فیصلہ معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے اقدام قتل پر ایڈوکیٹ شمیم احمد کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔ پیر کوجسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل سنگل بینچ نے اقدام قتل پر ایڈوکیٹ شمیم احمد کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔عدالت نے ملزم کو 1 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ اس سے پہلے اقدام قتل کے مقدے میں سزا کیخلاف اپیل پر ایڈووکیٹ شہاب سرکی اور سرکاری وکیل نے دلائل دیئے تھے۔ دلائل دیتے ہوئے شہاب سرکی ایڈوکیٹ نے کہا کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔ اس معاملہ پر کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں۔ اس کیس میں کوئی کیس ایویڈنس نہیں۔ دو پرائیوٹ عینی شاہدین نے میرے موکل کیخلاف کچھ نہیں کہا۔ ایم ایل او کی رپورٹ کچھ اور جبکہ مقتول کے بھائیوں کے بیان کچھ اور ہیں۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دو ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ سزا یافتہ وکیل نے جھگڑے سے انکار نہیں کیا۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ایسے فیصلے موجود ہیں جس میں سزا کیخلاف اپیلیں خارج ہوئیں۔ وکیل کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں استثنی حاصل ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے یہ ریمارکس دے کر وکیل کی اپیل مسترد کی کہ آپ پرذمہ داری زیادہ عائد ہوتی ہے۔ شہاب سرکی نے کہا کہ ایک بار فرد جرم عائد ہو جائے تو مقدمہ دوسری عدالت منتقل نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین