• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین کیخلاف پراپیگنڈا، فرانسیسی صدر ٹک ٹاک اور انسٹا گرام پر خود آ گئے

پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکغوں کورونا ویکسین کیخلاف پھیلائی گئیں غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر آگئے، فرانس میں مسلسل تیسرے اختتام ہفتہ کو بھی کورونا ہیلتھ پاس کے متنازع فیصلے کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ برقرار رہا تھا۔ فرانسیسی صدر جنوبی فرانس سے اپنی رہائشگاہ سے ایک مختصر ویڈیو میں نمودار ہوئے جس میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور لباس پہنے ہوئے تھے، وہ ان دنوں چھٹیاں گذار رہے ہیں، انہوں نے اپنے پیغام میں بار ہا کہا کہ ویکسین ہی وہ واحد ہتھیار ہے جو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کو روک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ویکسین سے متعلق افواہیں سن رہے ہیں ہوں گے، سیلفی اسٹائل میں بنائی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں من گھڑت ہیں۔

تازہ ترین