• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 3 گاڑیوں، 20 موٹرسائیکلوں سے محروم،متعدد موبائل چوری چھین لئے گئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 17موٹرسائیکلوں ،2رکشوں ،طلائی زیورات ،22موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی تین گاڑیاں ، تین موٹر سائیکل غائب ہو گئے۔ تھانہ سٹی نے گن پوائنٹ پر موبائل اور چھیننے ،تھانہ نصیرآباد نے پانچ وارداتوں میں پر تین موبائل ، نقدی موٹرسائیکل اپلائیڈ فار چھیننے، دکان میں چوری ،تھانہ سول لائن نے پرس چھیننے ،تھانہ ائرپورٹ نے پرس چھیننے ،تھانہ سٹی نے چار وارداتوں میں دو موبائل چھیننے ، ایک چوری ، گاڑی سے پنکھے اوربجلی کاسامان چوری ،تھانہ پیرودھائی نے موبائل چھیننے ،تھانہ وارث خان نے موبائل اور13ہزارروپے چوری،تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چھیننے کی دو وارداتوں ،تھانہ صادق آباد نے تین واقعات میں 4موبائل، لیپ ٹاپ چوری ، ایک موبائل چھیننے ،تھانہ کینٹ نےموبائل چوری ،تھانہ ویسٹریج نے بھینس چوری ،تھانہ ریس کورس نے لفٹ دے کر20ہزارروپے سے محروم کرنے،تھانہ سول لائن نے موبائل چوری ،تھانہ ائرپورٹ نے ود وارداتوں میں موبائل ، گھر سے8تولے وزنی طلائی زیورات چوری ،تھانہ مورگاہ نےموبائل چھیننے ،تھانہ ٹیکسلا گھرکے تالے توڑکر چوری،تھانہ صدرواہ نےجنریٹر بجلی کی تاریں اور بیٹری مالیتی 4لاکھ روپے چوری ،تھانہ صدرواہ نے جیب سے70 ہزار روپے چوری، نون پولیس نے چیکنگ کے بہانےتین ہزار ہانگ کانگ ڈالر چھیننے لئے، فیصل شہزاد نے ترنول پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مجھ سے موبائل فون مالیتی تیس ہزار روپے چھین لیا، سیکرٹریٹ پولیس نے تین موبائل چوری، شہزاد ٹائون پولیس نے نقدی اور موبائل فون کل مالیتی تیس ہزار روپے چوری ، شہزاد ٹائون پولیس نے چار موبائل فون اور نقدی چوری کے مقدمات گرج کر لئے۔
تازہ ترین