• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہونے پر راولپنڈی پولیس کے تین اہلکارمعطل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سوشل میڈیاپر ویڈیووائرل ہونے پر راولپنڈی پولیس کے تین اہلکاروں کومعطل کردیاگیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ آراے بازارمیں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین ، کانسٹیبل حمزہ اور کانسٹیبل رضوان کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی جس پرایکشن لیتے ہوئے سی پی او نے ان تینوں کو معطل کردیا۔ ترجمان کے مطابق ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اور محکمانہ قواعد و ضوابط کیخلاف ہے۔
تازہ ترین