• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اےملتان ،پارک کی تزئین و آرائش کے منصوبے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ملتان(سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں پارک کی تزئین و آرائش کے منصوبے میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے - ٹھیکیدار نے پی ایچ اے افسران کی مبینہ کرپشن کے خلاف ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو درخواست دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا -بتایا گیاہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی جانب سے مختلف پارکوں کی تزئین و آرائش کے منصوبے جاری ہیں، ایڈمنسٹریٹر شاہ شمس پارک اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے سےرقم نکلوائی گئی، تاہم پارک کی تزئین و آرائش نہ ہونے کے برابر ہے ، پارک کے ٹریکس مٹی سے بھرے خالی پڑے ہیں جبکہ ٹریکس پر ٹف ٹائلز کا کام بھی ادھورا ہے - ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارک کے فنڈز میں خورد برد کے ساتھ ساتھ سرکاری لوہا بھی بیچا گیا ہے ، ٹھیکیدار نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے معاملے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے - اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر شاہ شمس پارک کا کہنا ہے کہ پارک میں موجود سکریپ کی نیلامی کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، لوہا چوری ہونے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔
تازہ ترین