• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوست کی جگہ ٹیسٹ دینے والا کرک کارہائشی گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ناصر باغ پولیس نے این ٹی ایس کے زیر اہتمام دوست کی جگہ ٹیسٹ دینے والے طالب علم کو گرفتار کر لیا ۔این ٹی ایس سپر وائزر کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز این ٹی ایس کے زیر اہتمام ایک نجی کالج میں ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا تھا ا س دوران انہوں نے ناصر جمال کی جگہ ٹیسٹ دینے والے ذکریا کو گرفتار کر لیاور اس کے قبضہ سے متعدد شناختی کارڈز برآمد کر لئے پولیس نے ملزم کے خلاف جعل سازی کے مقدمات درج کر لئے ۔
پشاور سے مزید