• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے زنگو تئی میں سیکورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشتگرد مارے گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کا ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث تھے۔

تازہ ترین