• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موڈرنا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے موڈرنا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو لگائی جا سکتی ہے ، 16 سال سے زائد عمر کے طلبہ کو بھی موڈرنا لگائی جا سکتی ہے۔

موڈرنا ویکسین حاملہ خواتین کو لگائی جاسکتی ہے، اس سے قبل حکومت پاکستان نے حاملہ خواتین کو کورونا ویکیسن لگانے میں اجتناب برتنے کی ہدایت کی تھی۔

ہدایات کورونا کی سائینو فارم ،کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوتنک ویکسین سےمتعلق جاری کی گئی تھیں ، اب حاملہ خواتین موڈرنا ویکسین لگواسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ امریکا سے ملنے والی کورونا سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین موڈرنا ملک بھر میں بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

تازہ ترین