• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاملہ خواتین کو موڈرنا ویکسین لگے گی، ڈاکٹر نوشین حامد


پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو موڈرنا ویکسین لگے گی۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین سینٹر پر صرف شناختی کارڈ لے کر جائیں تو ویکسی نیشن ہوجائے گی، تمام ویکسین لگوانے والوں کا ڈیٹا بیس بن رہا ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان کی بھی ویکسی نیشن کا طریقہ کار بنایا جارہا ہے، ویکسین سرٹیفکیٹ کا ایشو بھی حل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائنوفارم اورسائنو ویک کی دوسری ڈوز چھ ہفتے بعد لگ رہی ہے، ایسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز تین ماہ بعد لگ رہی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصد سے زیادہ کیسز ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں۔

تازہ ترین