• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب میں صادق سنجرانی شرکت کریں گے ، دفترِ خارجہ

ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی تقریب میں شرکت کے لئے کل ایران روانہ ہوں گے، ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری 5 اگست 2021 کو ہوگی ۔

ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران میں اسلامی بھائی چارے اور اعتماد کے برادرانہ تعلقات استوار ہیں، پاکستان برادرانہ ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات میں قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کامیاب ہوئے تھے۔

تازہ ترین