• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 اگست کو ہر شخص ایک درخت یا پودا لگائے، زرتاج گل

وزیرِ مملکت زرتاج گُل کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو ہر شخص ایک درخت یا پودا لگائے۔

زرتاج گل کی جانب سے ہینڈی کرافٹ نمائش کا افتتاح کیا گیا، وزیر مملکت نے نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے اس مون سون میں 50 کروڑ درخت لگانے ہیں، اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے  ہر شخص ایک درخت یا پودا لگائے۔

زرتاج گل نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں خواتین کے لیے بہت اچھے پیکجز ہیں، ثانیہ نشتر کا احساس پروگرام بھی خواتین کے روزگار کے لیے معاون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے قرضے دینے کے لیے بینکوں کو اجازت دی ہے۔

تازہ ترین