• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو اسکردو میں گزاری چھٹیوں اور سیر سپاٹوں کی یاد ستانے لگی۔

انہوں نے اسکردو کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ صحرا میں سواری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے لکھا کہ کوئی مجھے واپس اسکردو چھوڑ آئے۔


اس سے قبل مختلف کیپشنز کے ساتھ ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ اپنے شمالی علاقہ جات کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 16 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 16 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین