• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز سے زیادہ

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز کو پیچھے چھوڑ دیا۔


جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر اس وقت ایک کروڑ80  لاکھ سے زائد لوگ فالو کررہے ہیں جبکہ عمران خان کو ٹوئٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد ہے۔

وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔

کروڑوں کی تعداد میں فالوورز رکھنے والے عمران خان کو جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر مات دی ہے ۔

ٹوئٹر پر پاکستان میں صرف عمران خان ہی کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے دوسری شخصیت اسد عمر کی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ جنت مرزا ایک کروڑ 37 لاکھ فالورز کے ساتھ ساتھ 16 لوگوں کو فالو بھی کرتی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کسی اکاؤنٹ کو بھی فالو نہیں کرتے۔

تازہ ترین