• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پی پی نے مجھے شمولیت کی دعوت دی تھی، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ وہ جب سیاست میں آئے تو کچھ نہیں جانتے تھے، اس موقع پر ملک کی دو بڑی جماعتوں نے انھیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) نے مجھے اپنی اپنی جماعتوں میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں پی پی اور ن لیگ کی کرپشن کو جانتا ہوں، اسی لیے دونوں پارٹیوں کو چیلنج کردیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا، تین سال سے یہی جنگ چل رہی ہے کہ کوئی بھی قانون سے بڑا نہیں۔

تازہ ترین