• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی جانب سے عراق سے لوٹی یا اسمگل کی گئی قدیم نوادرات کی واپسی

امریکا نے عراق کو ایسے 17 ہزار سے زیادہ قدیم نوادرات واپس کیے ہیں جو کہ عراق پر امریکی فوجی کارروائی اور اس پر امریکی قبضے کے بعد لوٹ کر عراق سے باہر اسمگل کردیے گئے تھے۔ 

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ واپس کی گئی قدیم نوادرات میں ایک ساڑھے تین ہزار سال پرانا سمیرین عہد کے ایک مٹی کے بنے مجسمے کا ٹکڑا بھی شامل ہے۔

صدام حسین کی حکومت ختم کیے جانے اور امریکی قبضے کے دوران ہی 2014 سے 2017 کے درمیان اسلامک اسٹیٹ کے عراق کے بعض حصوں پر خلافت کے قیام کے دوران بھی کافی قدیم نوادرات یا تو تباہ کردیے گئے تھے یا پھر انھیں عراق سے باہر اسمگل کردیا گیا تھا۔ 

اس حوالے سے عراقی ثقافت اور خارجہ امور کے وزراء نے بتایا کہ امریکی حکام جو کہ ان قدیم نوادرات کی برآمدگی کے حوالے سے کام کر رہے تھے حال ہی میں انھوں نے بغداد حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق یہ اشیا جو کہ امریکا میں ڈیلرز اور میوزیم سے واپس لی گئی ہیں انھیں عراق کو لوٹایا جارہا ہے۔

تازہ ترین