• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے یوم شہداءکے حوالے سےشہرمیں 4مقامات پرتقریبات کاانعقاد کیا گیا ۔ کلفٹن دو تلوار،مزارقائد کے وی آئی پی گیٹ،نارتھ ناظم آباد اورعائشہ منزل کے قریب تقریب کااہتمام کیاگیاہے ،دوتلوارکے قریب منعقدہ تقریب میں ڈی آئی جی ساوتھ،ایس ایس پی سائوتھ جاوید اکبر ریاض سمیت دیگرپولیس افسران واہلکاروں نے شرکت کی ، تقریب میں شہداکے اہل خانہ کومدعوکیاگیاہے ، یوم شہداء پولیس کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہرمیں قیام امن کےلئے پولیس کا اہم کردارہے۔

تازہ ترین