پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت شفافیت کےلیے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا تعین کر رہی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کی جائز تجاویز سننے کےلیے وزارت کے دروازے کھلے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیدارون کو تسلی سے سنا۔
ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن کے عہدیدار میں نہ مانوں کی پالیسی اپنا رہے تھے، انہوں نے بغیر کسی منطق کے اپنی بات منوانے کی کوشس کی۔
پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول پمپ اونرز خود ہی اجلاس سے آٹھ کر چلے گئے۔ وزیر پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع پر غور کرنے کی بھی یقین دہانی کروا چکے ہیں۔