• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا جنگ: یورپی ممالک میں مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے پرپشانی

آبنائے ہرمز(فائل فوٹو)۔
آبنائے ہرمز(فائل فوٹو)۔

ایران اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر لڑائی شروع ہونے اور امن معاہدہ سبوتاژ ہونے کے بعد یورپی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے لوگوں میں تحفظات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مسائل جنم لینے کا خدشہ ہے، ایک ماہ قبل امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد لوگوں نے سکھ کا سانس لیا تھا مگر ایک بار پھر بد امنی کا دور شروع ہو چکا ہے۔

آسٹریلیا جیسے تیل کے بڑ ے درآمد کنندگان بھی آبنائے ہرمز کے راستے تیل اور گیس لینے میں مشکلات کی وجہ سے سخت پریشان ہیں، یوکرین کے روسی ریفائنریوں پر ڈرون حملوں کے بعد روس کو ڈیزل کی برآمدات روکنا پڑی جس سے ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

آسٹریلیا ڈیزل کا دنیا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے مگر ان دونوں واقعات نے مجموعی طور پر ڈیزل کی سپلائی کو سخت کر دے گا، امریکا نے آبنائے سے گزرنے والے ہر جہاز کے لیے کارگو کی قیمت پر 20 فیصد فیس کی تجویز پیش کی ہے۔

ایک آئل ٹینکر جیسے کہ بہت بڑا کروڈ کیریئر (وی ایل سی سی) جس میں 20 لاکھ بیرل تیل ہوتا ہے جو 80 سے 115 ڈالر فی بیرل ہے جس پر ملینز ڈالر فیس بنتی ہے مذکورہ لاگت ممکنہ طور پر صارفین سے وصول کی جائیگی۔

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے قبل جاری جنگ کی وجہ سے برطانیہ میں بھی تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید