• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ ٹیم پروگرام کے تحت پاکستان کا دورہ کریگی، پی سی بی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم پروگرام کے تحت پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ شیڈول ہیں۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق انگلش مردوں کی کی ٹیم کے ساتھ خواتین ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے۔ دوپہر کو خواتین اور شام کو مردوں کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔ مردوں کی ٹیم دو میچ کھیلنے کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ انگلینڈ نے آئی پی ایل کی خاطر رواں برس ستمبر اکتوبر میں شیڈول دورئہ بنگلہ دیش مارچ 2023 تک ملتوی کردیا ہے۔

تازہ ترین