• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا ٹی 20 بھی بارش کی نذر، سیریز پاکستان کےنام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ۔ پاکستان نے سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی فارمیٹ کی سیریز میں تین میچز بے نتیجہ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے 3 اوورز میں بغیر نقصان کے 30 رنز بنائے تھے ۔ ڈھائی گھنٹے بعد جب بارش رکی تو میچ کو9،9اوورز تک محدود کردیا گیالیکن پھربارش شروع ہوگئی اور میچ ختم کردیا گیا۔ تاریخ میں پہلی بار کسی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین میچز بارش کی نذر ہوئے۔

تازہ ترین