• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانزیب مقصود کےقانون کی ڈگری حاصل کرنے پر تقریب

ویانا(اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی کی دوسری نسل جو آسٹریا میں جوان ہو رہی ہے، اس میں کئی نوجوان تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھا رہے ہیں، سرگودھا سے تعلق رکھنے والے مقصود احمد کے بیٹے جہانزیب مقصود نے حال ہی میں ویانا یونیورسٹی سے قانون کے شعبہ میں ماسٹر ڈگری امتیازی گریڈز کے ساتھ حاصل کی۔ انہوں نےاس خوشی میں 10 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ہال میں تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی کمیونٹی افیئرزقونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ تھے۔ نقابت پروفیسر شوکت مسرت اعوان نے کی۔تقریب کا آغاز حسیب بلوچ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ویانا کی ۜمعروف دینی و سماجی شخصیت پی ایف اے کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ نے علم کی اہمیت و افادیت اور بچوں کی تربیت پر خطاب کیا۔ ادارہ المصطفیٰ ویانا کے سربراہ پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی نے بتایا کہ جہانزیب ماں باپ کا فرمانبردار بیٹا ہے۔اللہ تعالی نے اس ادب کی بنا پر اسے آج یہ عزت و احترام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت والدین اپنے بچوں کو وقت دینا چاہئے اور ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔بابر فہیم خان نے بھی جہانزیب کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمیونٹی افیئرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ نے زور دیا کہ یورپ میں مقیم مسلمانوں کی بقا و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے بچے وکالت کے شعبہ میں آگے آئیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں، ہمیں اور سفارت خانہ پاکستان کو آپ پر فخر ہے کہ آپ نے پاکستان اور آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کا نام روشن کیا۔ انہوں نے جہانزیب اور ان کے والدین کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اصل میں اس تقریب کے مہمان خصوصی جہانزیب مقصود ہیں جنہوں نے بہت محنت کرکے یہ مقام حاصل کیا۔
تازہ ترین