• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر ناروے بھارت کیخلاف یوم سیاہ منائے گی،شاہ حسین کاظمی

اوسلو (پ ر)مقبوضہ کشمیر میں 5اگست 2019 کو بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات اور آرٹیکل 370کے خاتمے کے خلاف تحریک کشمیریورپ ناروے نے 5اگست کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے،اس موقع پر ناروے کی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، تحریک کشمیر یورپ ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی نے کہا کہ نریندر مودی کی تحریک آزادی کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، مسلہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل طلب ہے، کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ تحریک کشمیر جرمنی برلن کے صدر خالد محمود بٹ نے کہا کہ 5 اگست کو برلن میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاجس میں مختلف سیاسی اور سماجی جماعتیں اور رہنما شرکت کریں گے ۔
یورپ سے سے مزید