• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار منور آپ ہمیشہ ایک ہیرے کی مانند جگمگاتے رہیں، ماہرہ خان

کراچی (آئی این پی) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بطور اداکار اور دوست شہریار منور پر فخر ہے۔ انسٹا گرام پر ماہرہ نے شہر یار منور کی فلم میں کام کرنے اور اس دوران اپنے تجربے کا کھل کر اظہار کردیا اور اسی تجربے کی روشنی میں انھوں نے شہریار منور پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ ماہرہ نے شہریار منور کی ہدایتکاری میں بننے جارہی شارٹ فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔ فلم کا پوسٹری شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے شہریار منور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو آپ کے وژن کے حوالے کرتی ہوں۔ ماہرہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بطور اداکار اور دوست آپ پر فخر ہے۔ اداکارہ نے شہریار منور کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ ہمیشہ ایک ہیرے کی مانند جگمگاتے رہیں۔ماہرہ خان نے مزید تحریر کیا کہ بطور اداکار خود کو ہدایتکاروں، دیکھنے والوں اور پوری دنیا کو سونپ دیتے ہیں۔تاہم اکثر اوقات اس تجربے سے ہم خود کی حفاظت اس طرح کرتے ہیں کہ خود کو مکمل طور پر ان یادوں اور سوچ میں نہیں ڈالتے جن سے نبردآزما ہونا ہمارے لیے بہت مشکل ہو۔ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں نے خود کی حفاظت کے لیے ایسا کئی مرتبہ کیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بسا اوقات آپ اپنے ڈائریکٹر کو یہ اجازت دیتے ہیں کہ وہ آپ کو ایسے واقعات یاد کروائے، یہ سب کچھ خوفناک ہے مگر ساتھ ہی ساتھ یہ آپ کو آزاد بھی کردیتا ہے۔خیال رہے کہ اس شارٹ فلم کے ساتھ شہریار منور ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھنے جارہے ہیں۔

تازہ ترین