• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سپریم لیڈر نے ابراہیم رئیسی کی بطور صدر تقرری کی منظوری دیدی

تہران (اے پی پی، جنگ نیوز ) ايرانی سپريم ليڈر آيت ﷲ علی خامنہ ای نے ابراہيم رئيسی کی ملک کے آئندہ صدر کے طور پر تقرری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ وہ آج سے باقاعدہ طور پر صدر کی حیثیت سے کام شروع کردیں گے تاہم جمعرات کو پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ منگل کو منعقدہ تقريب ميں رئيسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امريکی پابنديوں کے خاتمے کے ليے کوششيں کريں گے۔اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت ﷲ سید علی خامنہ ای کے چیف آف سٹاف نے ان کا پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے انتخاب کے بعد دانشور ، تجربہ کار اور مقبول سیاست دان ابراہیم رئیسی کو ایران کے 13ویں صدر کا ٹاسک دیتے ہیں اور انہیں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔

تازہ ترین