• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے لاپتہ چاروں بچیاں ساہیوال سے بازیاب


لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتہ ہونے والی چاروں بچیاں ساہیوال سے بازیاب ہو گئیں، چاروں بچیاں 30 جولائی کو لاپتہ ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق لاہور پولیس لڑکیوں کو لینے کے لیے ساہیوال روانہ ہو گئی۔

لاہور کے علاقے ہنجروال سے پرسرار طور پر لاپتہ ہونے والی4 بچیوں کو رکشہ ڈرائیور نے 30 جولائی کی رات 12 بجےموہلنوال روڈ پر اتارا تھا۔

بچیوں کے اغواء کا مقدمہ عرفان نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

عرفان کی 2 بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی 2 بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ 30 جولائی کی رات میٹرو ٹرین پر سفر کے لیےگھر سے نکلی تھیں لیکن واپس نہیں آئی تھیں اس لیے بچیوں کو اغواؤ کیئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید